• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمٰن کی بیٹی کا انتقال، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تعزیت

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

صدر ممکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمٰن سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئی ہیں۔

پی پی پی سیکریٹریٹ کے مطابق شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید