• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب حملے عالمی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، روس

ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف(فائل فوٹو)۔
ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف(فائل فوٹو)۔

روسی ایوان صدر کریملن نے کہا ہے کہ ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب حملے عالمی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ جوہری تنصیبات کے قریب حملے کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ روس نے اپنی تشویش سے امریکا کو آگاہ کردیا ہے۔

انہون نے کہا کہ صورتحال کو فوری سفارتی اور سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید