امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی سربراہ آئزک ہرزوگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "کمزور اور ناکام رہنما" قرار دے دیا۔
اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہرزوگ نے کئی بار وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو معاف کردیں گے مگر بعد میں وہ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے خلاف جاری بدعنوانی کا مقدمہ جنگی صورتحال میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو جنگ پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ فضول معاملات پر۔
خیال رہے کہ نیتن ہاہو پر طویل عرصے سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں، جن میں امیر کاروباری افراد اور میڈیا شخصیات سے مراعات اور تحائف لینے اور بدلے میں انہیں قانونی، سرکاری اور سفارتی فوائد دینا شامل ہے۔