پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصرکورم کی نشاندہی کرنے پر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے صاحبزادہ ثناء اللہ پر برس پڑے ، گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں افغان مہاجرین کے معاملہ پر بحث جاری تھی کہ اس دوران پیپلز پارٹی کے ایم پی اے صاحبزادہ ثناء اللہ نے کورم کی نشاندہی کی اس وقت ایوان میں15ممبران موجود تھے جس پر سپیکر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایوان میں انتہائی اہم مسئلہ پر بحث جاری ہے تاہم رکن اسمبلی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے کورم کی نشاندہی کررہے ہیں اس لئے وہ کسی صورت اجلاس ملتوی نہیں کریں گے اس دوران سپیکر نے دو منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا اور پھر اجلاس نماز عصر کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔