• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق سے پہلے ہی فیصل قریشی نے شادی کی پیشکش کر دی تھی: ثناء فیصل

فوٹوز — سوشل میڈیا
فوٹوز — سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے دوسری شادی کی دلچسپ کہانی سنا دی۔

ثناء فیصل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے فیصل قریشی سے اپنی پہلی ملاقات اور شادی کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری پہلی شادی خاندان کی رضا مندی سے بہت کم عمری میں ہوئی تھی جس کے بعد میں بیرون ملک چلی گئی تھی۔

ثناء فیصل نے بتایا کہ میری پہلی شادی بہت مشکل تھی اور جب میں شادی کے بعد بہت مشکل وقت سے گزر رہی تھی تو میری فیملی میں ایک شادی تھی جس میں شرکت کے لیے میں پاکستان واپس آئی تھی، شادی کی تقریب میں فیصل قریشی نے مجھے پہلی بار دیکھا تھا اور وہ مجھے شادی کی پیشکش کرنا چاہتے تھے لیکن جب اُنہیں یہ معلوم ہوا کہ میں شادی شدہ ہوں تو بات وہیں ختم ہوگئی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ شادی میں شرکت کے بعد میں واپس بیرون ملک چلی گئی لیکن پھر بھی معاملات نہیں سلجھے اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔

ثناء فیصل نے بتایا کہ طلاق ہونے سے پہلے ہی فیصل قریشی نے مجھے کال کر کے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ’اگر آپ نے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے تو پھر میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میری عدت ختم ہونے کے ایک دن بعد ہی فیصل قریشی سے میرا نکاح ہو گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید