پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کی فرنچائز لاہور قلندر کے بیٹر آصف علی نے کہا ہے کہ اس وقت میرا فوکس پی ایس ایل پر ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں آصف علی نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں جہاں ٹیم کی ضرورت تھی وہاں کھیلا، لاہور قلندرز کی ٹیم کے کمبی نیشن میں جہاں موقع ملا کھیلوں گا۔
انہوں نے کہا کہ سب ٹیموں کی یہی کوشش ہے کہ اچھا کریں، اس لیے مقابلہ اچھا ہو گا، ابھی بھی کرکٹ کھیل رہا ہوں، جب تک ہمت ہے کھیلتا رہوں گا۔
لاہور قلندرز کے بیٹر نے مزید کہا کہ کوشش یہی ہے کہ ہم اپنے اعزاز کا دفاع کریں اور اس کے لیے اچھی کرکٹ کھیلیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ 8 سال اسلام آباد سے کھیلا ہوں بڑی اچھی مینجمنٹ رہی ہے، لاہور قلندرز کا جو ماحول ہے وہ کہیں نہیں دیکھا، ایک فیملی ہے یہاں کوئی ہیڈ کوچ نہیں میں سمجھتا ہوں کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔
آصف علی نے یہ بھی کہا کہ میری قومی ٹیم کو جب بھی ضرورت ہو، میں حاضر ہوں، اس سے پہلے بھی کئی ریٹائر پلیئر واپس آ چکے ہیں، لیکن اس وقت میرا فوکس پی ایس ایل پر ہے۔