پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز حیدر آباد کنگزمین کے کھلاڑی عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ ایک ہی مقصد ہے کہ ٹیم کے لیے اچھا کرنا ہے، جب ٹیم کے لیے اچھا ہو گا، تو ہی قومی ٹیم میں جگہ بنے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عرفان خان نیازی نے کہا کہ جہاں ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے، اس نمبر پر اچھا پرفارم کرنے کوشش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نئی فرنچائز ہے میں خوش ہوں کہ نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی، ہم جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کریں گے، ایونٹ میں آپ ہماری ٹیم کو ٹاپ پر دیکھیں گے۔
عرفان خان نیازی نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم میں آسٹریلوی کھلاڑی ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا، شاہین آفریدی ٹاپ بولر ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ سامنے کوئی بھی ہو اچھا کروں۔
اُن کا کہنا تھا کہ نئی ٹیموں کے آنے سے مقابلہ بڑھے گا، ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا، لاہور قلندرز بھی ٹائٹل جیتنے آئی ہے اور ہمارا ٹارگٹ بھی یہی ہے۔