شمالی لندن میں یہودی کمیونٹی کی 4 ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی عمریں 45 اور 47 برس ہیں، جنہیں وسطی اور مغربی لندن سے حراست میں لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے گرفتار کیے گئے افراد کے گھروں کی تلاشی جاری ہے جبکہ یہودی کمیونٹی کو گزشتہ روز متبادل ایمبولینس فراہم کردی گئیں۔