امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ آبنائے ہُرمُز سے تیل کی سپلائی جنگ سے پہلے کی سطح پر آگئی ہے۔
فوکس نیوز کو انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 16 ملین بیرل تیل سپلائی ہوا ہے، جنگ شروع ہونے سے پہلے بھی ایک دن میں آبنائے ہُرمُز سے اتنا ہی تیل سپلائی ہوا کرتا تھا۔
امریکی فوج نے ایک بیان دیا کہ20 جون کو آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں اضافہ ہوا، بحری آمدورفت کی آزادی یقینی بنانے کے لیےعلاقےمیں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں، ہفتے کو آبنائے ہُرمُز سے 55 تجارتی جہاز گزرے ہیں، جبکہ ایک کروڑ 70 لاکھ بیرل سے زائد تیل کی سپلائی ہوئی ہے۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کرتا، آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت جاری ہے، امریکی افواج آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت کی نگرانی کر رہی ہیں۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے آج 1 کروڑ 70 لاکھ بیرل سے زائد تیل کی ترسیل ہوئی، ایران کے ساتھ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کے لیے امریکی افواج بدستور چوکس ہیں، امریکی افواج کی موجودگی معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ہے۔