لارڈ آف دی رنگز…
’’لارڈ آف دی رنگز‘‘ کا شمار انگریزی ادب کے شاہ کار ناولز میں ہوتا ہے۔
تین جلدوں پر مشتمل یہ فینتسی جے آر آر ٹولکین کی تخلیق ہے۔
یہ طلسماتی کہانی بیک وقت امن پسندی، فطرت سے محبت، وفاداری،
اقتدار کی لالچ، جبر کیخلاف مختلف اقوام کی جہدوجہد کا احاطہ کرتی ہے۔
ایک عالم کو گرویدہ بنانیوالی اس کتاب کی کروڑوں کاپیاں فروخت ہوئیں۔
اسے نامور مترجم، شوکت نواز نیازی نے برسوں کی محنت سے اردو روپ دیا۔
یہ کتاب شاہ ظلمات نامی ایک جابر حاکم کی لالچ کا قصہ بیان کرتی ہے،
جو انسانوں، بونوں اور پری زادوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔
بظاہر یہ ایک فینتسی ہے، مگر یوں لگتا ہے،
جیسے یہ آج کی کہانی ہو کہ آج بھی ایک جنگ چھڑی ہے، خیر و شر کا معرکہ ہے،
اور شاہ ظلمات سب کی زمینیں ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔