• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، ایرانی وزیر خارجہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔

غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکا مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات بھیج رہا ہے، ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ امریکا سے مذاکرات نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اعلیٰ حکام تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، جنگ کے مستقل خاتمے اور نقصانات کا ازالہ چاہتے ہیں۔ 

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے میں اڈوں کے باوجود امریکا علاقائی ممالک کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا، امریکا اپنے جنگ کے مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جنگ میں جلد کامیابی اور ایرانی حکومت کی تبدیلی میں بھی ناکام ہوچکا ہے، پڑوسی ممالک کو پیغام ہے کہ امریکا سے فاصلہ رکھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید