• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر تصاویر میں شائستہ لودھی کیساتھ شوہر کی عدم موجودگی پر مداحوں کو تشویش

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کے ساتھ عید کے موقع پر تصاویر میں شوہر کی عدم موجودگی نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

شائستہ لودھی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچوں کے ساتھ کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

عید کے موقع پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں پوری فیملی بہت خوش گوار موڈ میں نظر آ رہی ہے۔

شائستہ لودھی کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصاویر جلد ہی سوشل میڈیا ایک نیا موضوع بحث بن گئیں اور اس کی وجہ ان تصاویر میں اداکارہ کے شوہر کی غیر موجودگی ہے۔

مداح تصاویر میں شائستہ لودھی کے ساتھ شوہر کی عدم موجودگی پر تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں اور مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید