• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے امریکا میں اسرائیلی لابی سے ملے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری : فائل فوٹو
عظمیٰ بخاری : فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹے امریکا میں اسرائیلی لابی کے ساتھ ملے، پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کو متنازع بنانے کی کوشش کی، یہ دوسرا 9 مئی کیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بعض لوگ خود کو پاکستان سے مقدم سمجھتے ہیں، ذلفی بخاری پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں،  قاسم خان کی عید پر ان کے والد سے آدھا گھنٹہ فون پر بات کروائی گئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹے امریکا میں اسرائیلی لابی کے ساتھ ملے، ان کی واحد دلیل یہ تھی کہ والد صاحب جیل میں ہیں، پاکستان کے جی ایس پی اسٹیس کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف یہ دوسرا 9 مئی کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اس کے مرکزی کردار ہیں، حسین اتفاق ہے کہ بھارت کا ایجنڈا بھی یہی ہے، باہر بیٹھ کر ہمیں مت بتاؤ پاکستان کے لیے کیا ضروری ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ان کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آئیں، ان کے دور میں منشیات کے جعلی مقدمے بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید