امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ہماری جیبوں پر ڈاکا ہے، حکومت اپنی نا اہلی کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عوام کے ساتھ ملک بھر میں سڑکوں پر نکلیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز کو کپیسٹی چارجز دے رہے ہیں، عوام کی جیب پر ڈاکا ڈال کر ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت تاجروں کے ساتھ مارکیٹ پر مذاکرات کریں، آپ 8 بجے کی جگہ وقت کو 10 بجے تک لے کر جائیں۔