• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں، اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار : فائل فوٹو
وزیر خارجہ اسحاق ڈار : فائل فوٹو 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ امریکا ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات بذریعہ پاکستان، پیغامات کی صورت میں جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے 15 نکات ایران کے ساتھ شیئر کیے، جن پر غور کیا جا رہا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے ہر ممکن سفارتی کوششیں کر رہا ہے، ترکیہ اور مصر سمیت برادر ممالک بھی معاونت کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی اور ایرانی وزرائے خارجہ کو بھی ٹیگ کیا۔

قومی خبریں سے مزید