• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ مذاکرات میں بےیقینی، برینٹ آئل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایران جنگ مذاکرات میں بےیقینی کے باعث برینٹ آئل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل بینچ مارک برینٹ نارتھ سی کروڈ آئل کی قیمت 5.2 فیصد اضافے سے 107.54 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4.9 فیصد اضافے سے 94.71 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

علم میں رہے کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایران اور امریکا مذاکرات کل اسلام آباد میں متوقع ہیں۔ 

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرنے کی پیشکش کی تھی، جبکہ ترکیہ اور مصر بھی  ثالثی کی کوششوں میں شامل ہیں۔ 

امریکا کی جانب سے جنگ بندی کےلیے ایران کو 15 تجاویز دی گئی تھیں جنہیں ایران نے نامناسب قرار دیتے ہوئے ناصرف مسترد کردیا بلکہ جنگ بندی کےلیے اپنی پانچ شرائط رکھ دیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید