• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسدارانِ انقلاب کا اسرائیلی جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈ (آئی آر جی سی) نے اسرائیل کے جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور اسرائیل پر حملوں کی 82ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی آر جی سی نے کہا ہے کہ تازہ حملوں کا آغاز آج صبح سویرے کیا گیا، جس میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے وسیع پیمانے پر حملے کیے گئے۔

آئی آر جی سی کے بیان کے مطابق ان حملوں کا ہدف اسرائیل کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور بحیرۂ مردار کے جنوبی علاقے میں واقع اس کی جوہری تنصیبات اور اس سے تعلق رکھنے والی صنعتی مراکز تھے۔

آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، تاہم اسرائیلی حکام نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

اس سے قبل لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان میں آج 7 اسرائیلی ٹینکوں کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق وسطی اور جنوبی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید