• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ……

جب کوئی بزرگ گزر جاتا، تو محلے کی مسجد سے نماز جنازہ کا اعلان ہوتا۔

لوگ سن کر مرنے والی کی مغفرت کی دعا کرتے،

افسوس کا اظہار کرتے، اور بھول جاتے،

مگر میرا ایک دوست شدت غم کا شکار ہوجاتا، چپ سی لگ جاتی۔

وہ نماز جنازہ میں بھی خصوصی طور پر شریک ہوتا۔

ایک بار میں نے اس کی وجہ پوچھی، تو کہنے لگا۔

میرے والد ایک ہاکر تھے،

میں بھی اخبارات کی ترسیل کا کام کرتا ہوں،

اور جب کسی بزرگ کے انتقال کا اعلان ہوتا ہے،

تو میرا ایک قاری مزید کم ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین