• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے کاسمیٹک سرجری کروانے کی پیشکش کی گئی: عثمان پیرزادہ

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اب کاسمیٹک سرجری کروانے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

عثمان پیرزادہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

پوڈکاسٹ میں اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اچھا نظر آنے کے لیے آج تک اپنے چہرے پر کچھ نہیں کروایا بس گلیسرین سوپ سے منہ دھوتا ہوں، لیکن اب چونکہ میری گردن پر جھریاں آ گئی ہیں تو اس وجہ سے مجھے میرے دوست کی طرف سے کاسمیٹک سرجری کروانے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

ادکار نے کہا کہ میں نے اسے منع کر دیا، میں یہ نہیں کروا سکتا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کاسمیٹک سرجری کروانے کے بعد خوفناک جمے ہوئے تاثرات نظر آتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ شوبز میں ہیں تو خوبصورت اور فٹ نظر آنے کے لیے صرف اچھی خوراک کا استعمال کریں اور ورزش کریں بس اتنا ہی کافی ہے۔

عثمان پیرزادہ نے بتایا کہ میں اب 75 سال کا ہو گیا ہوں اور اپنی عمر کے لحاظ سے بالکل ٹھیک نظر آ رہا ہوں، کیونکہ میں بچپن سے دودھ پیتا رہا ہوں اور اب تک بھی میں ناشتے میں دودھ پیتا ہوں، یہ بہت ضروری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید