• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کی ٹاس کےلیے سعودی شکیل اور ڈیوڈ وارنر میدان میں اترے۔

کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون میں کپتان ڈیوڈ وارنر، محمد وسیم، سلمان آغا، سعد بیگ، معین علی، خوشدل شاہ، اعظم خان، شاہد عزیز، حسن علی، ایڈم زیمپا اور میر حمزہ شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے معروف لیگ اسپنر ایڈم زمپا کا پی ایس ایل میں ڈیبیو میچ ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فائنل الیون میں کپتان سعود شکیل، شامل حسین، رائلی روسو، حسن نواز، خواجہ نافع، بین میکڈرمٹ، ٹام کرن، احمد دانیال، الزاری، جوزف ابرار اور عثمان طارق شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید