چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سانحہ سول اسپتال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہاں الزامات لگانے کا وقت نہیں ہے قومی قیادت کو اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ۔
رضا ربانی نےبلوچستان ہائیکورٹ کوئٹہ میں وکلا سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ کے سانحہ کے بعد اب یہ الزامات لگانے کا وقت نہیں ہےقومی قیادت کو اتحاد و اتفا ق کرنا چاہیےپارلیمنٹ بہترین فورم ہے وہاں اس مسئلے پر ڈسکس کیا جا ئے۔
انھوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ نسل کشی سے کم نہیں ہے پڑھے لکھے طبقے کو ختم کیا گیا،دکھ اور غم کے اظہار کیلئے الفاظ نہیں ہیں تاہم یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اسی سے نئی صبح ابھرے گی ،
انھوں نے کہاکہ ارباب اختیار کو جگانے کیلئے یہ ایک ویک اپ کال ہے،سمجھتا ہوں کہ ماضی کی طرح قومی قیادت سنجیدگی سے آگے بڑھے گی۔