• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: 1 ماہ میں مختلف اضلاع سے 36 دہشت گرد گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب میں 1 ماہ میں مختلف اضلاع سے 36 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ 1 ماہ کے دوران صوبے بھر میں مختلف کارروائیوں میں یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

فیصل آباد اور جہلم سے 2 دہشت گرد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔

صوبے کے دیگر شہروں میں قصور، جہلم، چکوال، اوکاڑہ، خانیوال، راولپنڈی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، سیالکوٹ، جھنگ، اٹک اور ساہیوال میں کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید