• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جا رہا ہے

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک تمام غیر ضروری روشنیاں بند کی جائیں گی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہری رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک بجلی اور غیر ضروری روشنی بند یا کم سے کم استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے مؤثر استعمال اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید