• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا

Congo Virus Patient Died In Multan
ملتان کے نشتر اسپتال میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا ۔ محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر عطا الرحمٰن کے مطابق نشتر اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس میں مبتلا سیف اللہ گزشتہ رات انتقال کر گیا اس کا تعلق بلوچستان کے علاقہ لورا لائی سے تھا۔

کانگو وائرس میں مبتلا سیف اللہہوٹل میں کام کرتا تھا جبکہ نشتر اسپتال میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور شخص محمد مالک زیر علاج ہے، اس کا تعلق بھی لورا لائی سے ہے۔
تازہ ترین