• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کھیلنے سے بنگلادیش کے کرکٹرز کو فائدہ ہوگا: پرویز حسین

تصویر بشکریہ جیو نیوز
تصویر بشکریہ جیو نیوز

لاہور قلندرز کے بنگلادیشی کرکٹر پرویز حسین ایمون کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کھیلنے سے بنگلادیش کے کرکٹرز کو فائدہ ہوگا۔

پرویز حسین ایمون نے لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیلنے کے لیے آیا ہوں اب تک سب کچھ اچھا جا رہا ہے، میں چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں اور میں ٹیم کے ساتھ ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

پرویز حسین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں پیسرز کا معیار بہت اچھا ہے، میں نے یہاں جو چیز مِس کی ہے وہ کراؤڈ ہے اس کے علاوہ یہاں سب کچھ اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف جیسے فاسٹ بولرز کو نیٹس میں کھیلنا میرے لیے بہت اچھا ہے یہ میرے کیریئر کے لیے آنے والے وقت میں اچھا رہے گا۔

پرویز حسین نے کہا کہ میں نے اپنی اسکلز پر فوکس کیا ہوا ہے اور اسی کے مطابق کھیلنے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے 6 کرکٹرز پی ایس ایل میں ایکشن میں ہیں۔

پرویز حسین کا ماننا ہے کہ بنگلادیش کے کھلاڑیوں کے لیے بہت اچھا ہے کہ ہمیں پی ایس ایل میں موقع ملا ہے اور اس سے ہمیں فائدہ ہو گا۔

پرویز حسین نے کہا کہ میں اس وقت نمبر چار پر کھیل رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ مجھے اسی پوزیشن پر رول دیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید