• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیارے بچو! ﷲ تعالیٰ نے انسانی زندگی کے لئے غذا کو لازم قرار دیا جو ہماری جسمانی نشونما اور زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے۔ کھانا کھانے کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں جو ہمارے نبی کریم ﷺ نے ہمیں بتائے ہیں۔ بچو! کھانا کھانے میں جلدی مت کیجئے کھانے سے پہلے دونوں ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔

کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھیں، اگر شروع میں بسم اللہ بھول جائیں تو کھانے کے دوران جب بھی یا د آئے، بسم اللہ اول واخرہ پڑھنا چاہیے۔

دائیں ہاتھ سے کھائیں، اور اپنے سامنے سے کھائیں، دوسروں کے سامنے سے ہاتھ بڑھا کر نہ اٹھائیں۔ اگر کھانا کھاتے ہوئے لقمہ گر جائے تو اسے اٹھا کر صاف کرکے کھا لیں۔ کھانے میں عیب نہ نکالیں۔

کھانا آہستہ آہستہ اور اچھی طرح چبا کر کھائیں، تاکہ ہاضمہ بہتر ہو اور جسم غذائی اجزاء کو بہتر طریقے سے جذب کر سکے۔

بہت زیادہ گرم نہیں کھائیں، اسے تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں۔

کھانے سے پہلے اور بعد میں تھوڑی دیر کے وقفے سے پانی پیئیں۔

کھانا کھانے کے بعد الحمد للہ کہیں اور د دوبارہ ہاتھ دھوئیں اور کلی کریں۔