• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم امریکی زمینی فوج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ہم امریکی زمینی فوج کا سامنا کرنے کےلیے تیار ہیں۔

اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے مذاکرات کے پیغامات بھیجنے اور دوسری طرف زمینی حملے کی خفیہ تیاری پر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج امریکی زمینی فوج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے ۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے ایران کے ساحلی علاقوں بشمول خارگ جزیرے پر زمینی کارروائی کی تیاری کرلی۔

ایران سے جنگ کے لیے مزید 2 بحری جہاز جارج ایچ ڈبلیو بش اور یو ایس ایس ٹریپولی مشرق وسطیٰ پہنچ گئے، یو ایس ایس ٹریپولی پر 3 ہزار 500 میرینز اور سیلرز موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید