• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر حملہ، 700 ملین ڈالر کا طیارہ تباہ کردیا

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایران نے سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر میزائل اور ڈرون حملوں میں 700 ملین ڈالر کے جدید طیارے کو نشانہ بنا دیا۔

ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے سعودی عرب میں واقع ایک امریکی زیرِ استعمال ائیر بیس پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے، جس میں اہم فوجی اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پریس ٹی وی کے مطابق یہ حملہ سعودی عرب میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس پر کیا گیا، جہاں امریکی افواج بھی تعینات ہیں، حملے میں 6 بیلسٹک میزائل 29 ڈرونز استعمال کیے گئے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک بوئنگ E-3 سینٹری (AWACS) طیارہ بھی متاثر ہوا جو فضائی نگرانی، میزائل اور ڈرون ٹریکنگ کے ساتھ جنگی کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

ایرانی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ حملے میں  متعدد ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں کم از کم 15 امریکی اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 5 شدید زخمی ہیں جبکہ 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پرنس سلطان ایئر بیس، جو ریاض سے تقریباً 96 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اس سے پہلے بھی کئی بار نشانہ بن چکا ہے۔ یہ بیس سعودی فضائیہ کے ساتھ ساتھ امریکی افواج بھی استعمال کرتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید