• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں افغان خاندان کے 6 افراد جاں بحق

فوٹو: افغان میڈیا
فوٹو: افغان میڈیا 

ایران کے دارالحکومت تہران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں افغان خاندان کے 6 افراد سمیت 10 لوگ جاں بحق ہوگئے۔

افغان خبر ایجنسی کے مطابق  تہران کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی مقام پر میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد شہید ہو گئے، جن میں ایک افغان مہاجر خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ تہران کے علاقے میں ہوا، جہاں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، مرنے والوں میں 6 افراد افغان خاندان سے تعلق رکھتے تھے، جبکہ دیگر 4 جاں بحق افراد ایرانی شہری تھے، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید