• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جموں کشمیر نیپ برطانیہ کے وفد کا دورہ گلگت بلتستان

لندن(پ ر)جموں کشمیر نیپ کا ایک پانچ رکنی وفد پارٹی کے سابق مرکزی صدر سردار لیاقت حیات خان کی قیادت میں دو ہفتے کے لئے گلگت بلتستان کے دورے پر ہے- وفد میں نیپ کے مرکزی رہنما سردار اعجاز خان، ایل اے 20 پونچھ 4 سے نیپ کے امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار ساجد صادق، شاہد شارف اور منشا خان شامل ہیں- جموں کشمیر نیپ کے مرکزی رہنما سردار اعجاز خان نے جموں کشمیر نیپ برطانیہ کے سابق صدر سجاد راجہ کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بابا جان کے حوصلے بہت بلند ہیں اور وہ اپنی تحریک کے مستقبل کے حوالے سے بہت پُر امید ہیں- بابا جان نے نیپ کے وفد کو بتایا کہ اگر ہم قید و بند کی صعوبتیں ، سختیاں اور سزائیں نہیں کاٹیں گے تو ہمیں آزادی نہیں ملے گی-قوموں کو آزادیاں آسانی سے نہیں ملا کرتیں - آزادی کے لئے مسلسل اور انتھک کوشش کرنا پڑتی ہے اور اس مقصد کی خاطر حریت پسندوں کو قید و بند تو کیا جان تک قربان کرنے کے لئے تیار رہنا پڑتا ہے-بابا جان نے نیپ کے وفد کو اپنے کیس کی تمام تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اور نیپ اور جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسیران گلگت بلتستان کی رہائی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں-جیل میں ملاقات کے بعد نیپ کے وفد نے ہنزہ میں بابا جان کے گھر میں جاکر بابا جان کے بھائی امین اللہ بیگ اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ملاقات بھی کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا
تازہ ترین