• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: بچے سے زیادتی و قتل کا ملزم ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بہاول پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں مبینہ  مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والا ملزم 8 سالہ بچے سے زیادتی و قتل کے مقدمے میں نامزد تھا۔

گزشتہ روز 8 سال کے بچے کی لاش ریت کے ٹیلوں سے ملی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید