• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے کویت میں پانی پلانٹ پر حملے کا الزام اسرائیل پر لگادیا

ایران نے کویت میں ڈی سیلینیشن (سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے) پلانٹ پر حملے کا الزام اسرائیل پر لگادیا۔

ایرانی فوج کی آپریشنل کمانڈ ختم الانبیا کے جاری بیان میں کہا گیا کہ کویت میں ڈی سیلینیشن پلانٹ پر حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل نے حالیہ حملہ ایران پر الزام عائد کرنے کے بہانے کے طور پر کیا، جو اسرائیلی حکومت کی وحشیانہ جارحیت اور صہیونی غاصبوں کی پستی کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ ایران کے کویت پر حملے میں پلانٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایک بھارتی مزدور دم توڑ گیا ہے۔

کویت کی وزارتِ بجلی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایک سروس بلڈنگ پر ایرانی جارحیت کے نتیجے میں بھاری نقصان ہوا اور ایک بھارتی کارکن ہلاک ہوا ہے۔

بیان کے مطابق فوری تکنیکی اور ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاکہ نقصان کا ازالہ اور پلانٹ کی نارمل سرگرمیاں بحال رکھی جا سکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید