مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ رکوانے کی اپیل کردی۔
قاہرہ میں عالمی توانائی کانفرنس سے خطاب میں مصری صدر نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ سے کہتا ہوں کہ خلیجی خطے میں جنگ کو آپ کے سوا کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خلیجی خطے میں جاری جنگ کو روکنے میں کردار ادا کریں، میرے مطابق وہی اس جنگ کو ختم کراسکتے ہیں، انسانیت اور امن کے نام پر امریکی صدر ایسا کریں۔
خطاب کے دوران عبدالفتاح السیسی نے خبردار کیا کہ اگر جنگ جاری رہی تو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوگئی اور قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرسکتی ہیں، جس سے عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی تنصیبات پر حملے عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، ہم ایرانی حملوں کی مذمت کی اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔