امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ امریکا آبنائے ہرمز کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلے گا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی فراہمی اچھے سے ہو رہی ہے، آبنائے ہُرمُز سے مزید جہاز گزر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ امریکا آبنائے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لے گا، اس وقت آبنائے سے آزادانہ نقل و حرکت ہوگی۔
اسکاٹ بیسینٹ نے مزید کہا کہ یہ آزادانہ نقل و حرکت امریکی یا کثیر الملکی حفاظتی دستے کے ساتھ ہوگی۔