• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المیہ………

یہ ایک دور پرے کے گاؤں کا قصہ ہے۔

وہاں ایک ہی خستہ حال اسکول تھا،

جس کے اساتذہ کو یقین تھا کہ دنیا چپٹی ہے۔

وہ اسکول کی دیوار پر چسپاں دنیا کا نقشہ دکھا کر بچوں سے کہتے:

’’دیکھ لو، ہماری زمین بالکل ہموار ہے۔‘‘

پھر شہر سے ایک تعلیم یافتہ استاد اسکول میں تعینات ہوا۔

اس نے بچوں کو گلوب دکھایا، دنیا کا نقشہ سمجھایا، اور اعلان کیا:

’’دنیا چپٹی نہیں، گول ہے، گیند کی طرح‘‘

پرانے اساتذہ نے اس کے خلاف محاذ بنا لیا، اور اسے گمراہ کن قرار دے دیا۔

معاملہ پنچایت میں گیا، جس نے نئے استاد کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

اگلے دن وہ اپنے گلوب سمیت گاؤں بدر ہوگیا،

جس کے بعد دنیا ایک بار پھر چپٹی ہوگئی۔

تازہ ترین