گھوٹکی میں نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ ہو گیا۔
اس حوالے سے ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نقل کی روک کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف امتحانی مراکز سے موبائل برآمد کیے تھے۔
ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تحصیل سطح پر محکمۂ تعلیم کی ٹیمیں مراکز کو چیک کر رہی ہیں۔