• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک امتحانات: امیدوار طالبہ کی جگہ اس کی دوست پرچہ دیتی پکڑی گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سکھر تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام میٹرک کے امتحانات کے دوران امیدوار لڑکی کی جگہ اس کی دوست انگلش کا پرچہ دیتی پکڑی گئی۔

اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں پرچہ دینے والی لڑکی کو پکڑ کر باہر نکال دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کنٹرولر نے کہا ہے کہ امیدوار طالبہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کنٹرولر امتحان نے بتایا کہ  گورنمنٹ اسکول میں 23 طلبہ کاپی کرتے پکڑے گئے، تمام امیدواروں پر کاپی کیس کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید