• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں یکم اپریل کی رات سے بارش کا آغاز ہو سکتا ہے، محکمۂ موسمیات

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ یکم اپریل کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہو گا جس کے زیرِ اثر کراچی میں یکم اپریل کی رات سے بارش کا آغاز ہو سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 اپریل کو بارش کا امکان زیادہ ہے جبکہ شہر میں 3 اپریل کو بھی بارش کا امکان رہے گا، چند علاقوں میں بارش 50 ملی میٹر یا اس سے زائد بھی ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے زیرِ اثر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جن کی رفتار 50 کلو میٹر یا اس سے زائد ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 4 اپریل تک یہ سسٹم ملک پر اثر انداز رہ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید