• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر پور خاص کے میٹرک و انٹر نتائج میں بدعنوانی، کنٹرولر امتحانات برطرف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

میر پور خاص میں میٹرک و انٹر نتائج میں بدعنوانی کے معاملے پر کنٹرولر امتحانات کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

محکمۂ تعلیم سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کنٹرولر امتحانات کو نتائج میں مبینہ ہیرا پھیری اور جعلی سرٹیفکیٹس کے معاملے پر برطرف کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیرِ جامعات و تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ کنٹرولر کے خلاف انکوائری رپورٹ میں نتائج میں بڑے پیمانے پر ٹیمپرنگ کے الزامات ثابت ہوئے۔

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ کنٹرولر امتحانات انور علیم خانزادہ نے نہ شوکاز کا جواب دیا اور نہ ہی ذاتی سماعت کے لیے پیش ہوئے۔

اسماعیل راہو نے یہ بھی کہا ہے کہ میر پور خاص میں2021ء سے 2025ء تک کے میٹرک کے 1 ہزار 68 اور انٹر کی 1 ہزار 741 مارکس شیٹس اور سرٹیفکیٹس منسوخ کیے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید