• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیع رشید کا سحر حیات کے الزامات پر ردِعمل

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ٹک ٹاکر سمیع رشید نے سابقہ اہلیہ و ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر سحر حیات کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں سحر حیات نے طلاق کی وجہ بتاتے ہوئے سمیع رشید پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ بار بار طلاق کی دھمکیاں دیتے تھے اور اپنے والدین کے سامنے تذلیل کرتے تھے۔

اب سمیع رشید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اُنہوں نے بتایا ہے کہ ہماری طلاق بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کے دوران ہونے والی ایک چھوٹی سی لڑائی کی وجہ سے ہوئی۔

ٹک ٹاکر نے مزید بتایا کہ میرے والدین میری بیٹی کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے تھے، لیکن یہ بات سحر کو پسند نہیں آئی اور وہ چاہتی تھیں کہ میں اپنے والدین سے پارٹی میں اسٹیج چھوڑنے کو کہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ یہ جھگڑا بڑھ گیا اور ہم دونوں الگ ہو گئے اور بالآخر طلاق ہو گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید