• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پاکستان کی فعال سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے: ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی خیرسگالی پر مبنی فعال سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امن بحالی اور پائیدار استحکام کےلیے پاکستان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سفارتکاری کی بحالی اور ایران پر ناجائز حملوں کے خاتمے کی کوششیں بھی قابل تعریف ہیں۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ سفارتی و سیاسی حل کی اہمیت، خودمختاری و سلامتی کے احترام سے ہی امن ممکن ہے، علاقائی استحکام اور دیرپا امن کےلیے سفارتی اصولوں پر مبنی حل ناگزیر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید