• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ میرا واٹس ایپ نمبر آج صبح ہیک ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے اور ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ تمام مالی درخواستوں کو نظر انداز کیا جائے، میں نے متعلقہ حکام سے رجوع کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید