• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والے دن جنگ کیلئے فیصلہ کُن، ایران کچھ نہیں کر سکے گا: امریکی وزیر جنگ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران کی طرف سے کم تعداد میں میزائل فائر کیے گئے، پیٹ ہیگسیتھ - فوٹو: فائل
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران کی طرف سے کم تعداد میں میزائل فائر کیے گئے، پیٹ ہیگسیتھ - فوٹو: فائل

امریکا کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس آپشن بہت زیادہ اور ایران کے پاس آپشن محدود ہیں۔ آنے والے دن ایران جنگ کےلیے فیصلہ کُن ہوں گے اور ایران کچھ نہیں کر سکے گا۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ بھرپور طاقت سے ایران کے اندر حملے کر رہے ہیں، ایران کی فضائی حدود میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران کی طرف سے کم تعداد میں میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ 

پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ہفتے کو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔

سیکریٹری وار نے کہا کہ ایرانی فوج کو تباہ کردیا گیا ہے، ان کی فوجی قیادت مایوسی کا شکار ہے۔ ایران کچھ میزائل فائر کرسکتا ہے ہم وہ میزائل گرادیں گے۔ آئندہ آنے والے دن ایران کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران اگر ڈیل نہیں چاہتا تو امریکا مزید سخت حملے کرے گا۔ آپریشن اپیک فیوری میں اہداف کا حصول کامیابی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے معاہدے کو قبول نہیں کیا تو طاقت سے حملے کیے جائیں گے۔ موجودہ ایرانی قیادت کو زیادہ عقلمندی دکھانی ہوگی، ایران کی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کےلیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

امریکا نے ایرانی بحریہ کے 150 جہاز تباہ کیے ہیں: جنرل ڈین کین

اس موقع پر جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران کی صلاحیتوں کو تباہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں، ایران کی اہم صنعتوں اور تحقیقاتی مراکز پرحملے جاری ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایرانی بحریہ کے 150 جہاز تباہ کیے ہیں۔

جنرل ڈی کین کا کہان تھا کہ ایران کی اہم صنعتوں اور تحقیقاتی مراکز پر حملے جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید