• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاح کو گوا میں پیراسیلنگ مہنگی پڑگئی، سمندر میں جا گرا

بھارت میں کبھی بھی مہم جوئی پر مبنی سرگرمی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، اس حوالے سے ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوا میں پیراسیلنگ کی کیبل فضا میں ٹوٹنے سے سیاح سمندر میں جا گرا۔

بحیرۂ عرب میں اس کے اچانک گرنے کے بعد اسکے لیے یہ ایک ڈراؤنا خواب بن گیا۔اس واقعے کے بعد بھارت میں ایڈونچر اسپورٹس کو موت کا جال قرار دیا جا رہا ہے۔جبکہ مقامی آپریٹرز کے چلتا ہے، سب ٹھیک ہے جیسے لفظوں پر مبنی رویے پر شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گوا اپنی واٹر اسپورٹس کے لیے مشہور ہے، لیکن حال ہی میں یہ پیش آنے والا یہ واقعہ  توجہ کا مرکز بن گیا۔ جس میں پیراسیلنگ کی رسی فضا میں ٹوٹ گئی اور سیاح سمندر میں جا گرا۔ خوش قسمتی سے کشتی کے عملے نے فوری طور پر اسے ریسکیو کر لیا۔ لیکن گرنے والی چھتری کی وائرل ویڈیو نے ملک بھر میں ایک سنجیدہ بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا بھارت میں ایڈونچر ٹورازم صرف سنسنی ہے یا موت کو دعوت؟

گوا پولیس نے اس واقعے کے بعد آپریٹر کے آلات کے معیار کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، لیکن بہت سے لوگوں کے لیے یہ بال بال بچنے کا واقعہ لاپرواہی کی ایک طویل اور خوفناک تاریخ کا تازہ باب ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران بھارت میں ایڈونچر اسپورٹس کی تاریخ یہ ظاہر کرتی ہے کہ قسمت زیادہ دیر ساتھ نہیں دے رہی۔ اس صنعت کو ناقص آلات اور ناکافی تربیت جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید