اسلام آباد .....پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورقبائلی علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلےکی شدت 5 عشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، پشاور میں ایک بچے سمیت 3 افراد کے زخمی ہو گئے ۔
بدھ کی شب 1 بج کر 9 منٹ پر ملک کے مختلف شہروں میں زمین پھر سے لرزاٹھی ،دارالحکومت اسلام آباد کےساتھ پنجاب کے مختلف شہروں لاہور،راولپنڈی،منڈی بہاالدین، سرگودھا،چنیوٹ،حافظ آباد،مری، شاہکوٹ سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
خیبر پختونخوا کے شہر پشاور ، سوات ، چترال ، مالاکنڈ ایجنسی ،دیربالا ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،کوہستان ،بٹگرام اور نوشہرہ بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے ۔
گلگت بلتستان میں اسکردو ، دیامر ،گلگت ،غذر سمیت قبائلی علاقوں شمالی وزیرستان اورخیبرایجنسی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
رات گئے آنے والے زلزلے کے بعد لوگوں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 5 اعشاریہ 9 کی شدت سے آنے والے زلزلے کی گہرائی 194 کلومیٹر زیرزمین تھی اور اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے قریب تھا۔