ٹنڈو محمد خان میں پولیس کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ملاح برادری اور علاقہ مکینوں نے لاش کے ہمراہ ایس ایس پی آفس کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے بغیر وارنٹ گھر میں داخل ہوکر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او بی سیکشن کو معطل کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔