کراچی پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس، سی پی ایل سی، ڈرائیونگ لائسنگ ونگ، ایکسائز اور ضلعی پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کی ہیں۔
پولیس کے مطابق 3 تلوار، ناظم آباد، نیوٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ بغیر نمبر پلیٹ، جعلی یا فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو ضبط کیاجا رہا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی عملداری کے لئے اسنیپ چیکنگ مہم کے دوران گاڑیوں پر نمبر پلیٹ نہ ہونے پر 33، فینسی نمبر پلیٹ پر 51 اور نمبر پلیٹ چھپانے پر 80 چالان کئے گئے۔