مشین اور انسان…
’’کیا یہ خطرناک نہیں کہ مشینیں ایک دن
انسانوں کی طرح سوچنے لگیں گی؟‘‘
ایک طالب علم نے مجھ سے سوال کیا۔
میں ایک سیمینار میں مدعو تھا،
جس کا موضوع ’’اے آئی اور انسان‘‘ تھا۔
’’فی الحال ہمیں اس بات سے نہیں ڈرنا چاہئے۔‘‘
میں نے جواب دیا۔ ’’ڈر اس بات کا ہے کہ ایک دن انسان
مشینوں کی طرح نہ سوچنے لگیں، کیوں کہ تب
ہمدردی اور قربانی جیسے جذبے بے معنی قرار پائیں گے۔‘‘
دوسرے طالب علم نے پوچھا: ’’اور اس دور کا انسان کیسا ہوگا؟‘‘
’’تب انسان زندہ تو ہوگا…‘‘ میں نے تاسف سے کہا۔
’’مگر شایدانسانیت مرچکی ہوگی۔‘‘