توجہ……
دنیا میں سب سے قیمتی شے کیا ہے؟
میں نے ایک دانا سے پوچھا.
سب سے قیمتی شے وقت ہے۔‘‘اس نے گہرا سانس لیا۔
میں:اور اپنا وقت ہم کہاں
صرف کرتے ہیں؟
وہ: اس پر، جو ہمیں متوجہ کرنے کی قابلیت رکھتا ہو۔
میں: اور متوجہ کرنے کی قابلیت کیا ہے؟
وہ: عجیب و غریب اور انوکھا ہونا۔
شکریہ۔ میں فوری اٹھ کھڑا ہوا۔
آپ کے قیمتی مشوروں سے مجھے اپنا کیریئر مل گیا۔
کیا واقعی؟ دانا نے حیرت سے کہا۔
مگر تم بڑے ہو کر کیا بنو گے؟
میں مسکرایا۔ ’’سوشل میڈیا انفلوئنسر‘‘