گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)جشن آزادی کو جوش و جذبہ سے منانے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد گزشتہ روز بھی رات گئے تک اپنے بچوں کے ہمراہ پرچم ،کیپ ، پاکستانی پرچم والے کپڑے و دیگر سامان خریدتے رہے ،جشن آزادی کی خوشی میں سرکاری و پرائیویٹ دفاترز کے علاوہ شہریوں نے اپنی اپنی دوکانیں اور گھروں کو بھی جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجا دیا ہے۔